کوئٹہ صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم کھوسہ نے کوئٹہ میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگ اب امن خراب کرنے کی ہر سازش کو بخوبی سمجھ چکے ہیں دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، یہ بات انہوں نے پیر کو یہاں جاری کردہ اپنے ایک بیان میںکہی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ دھماکہ شہر کے امن کو خراب کرنے کی مضموم سازش ہے جسے ایک بار پھر سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنے خون کا نذانہ دیکر ناکام بنایا انہوں نے کہا کہ دشمن نہیں چاہتا کہ پاکستان بلخصوص بلوچستان میں استحکام پید ا ہو اس لئے وہ ایک بار پھر اوچھے ہتھکنڈ وں پر اتر آیا اور معصوم شہریوںکو نشانہ بنا رہا ہے لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے عوام نے پہلے بھی دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا اور آئندہ بھی ناکام بنائیں گے ، انہوں نے کوئٹہ دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں صوبائی حکومت زخمیوں کے علاج میں کوئی کسراٹھا نہیں رکھے گی
Comments are closed.