Khabardar E-News

کوئٹہ بم دھماکہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے ‘ نور محمد

127

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دمڑ ہرنائی  بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ، بی اے پی ضلع ہرنائی کے ضلعی صدر ملک اسرارالحق ترین، سنیئر نائب صدر حاجی ملک غلام جان ترین، نائب صدر عبدالروف درانی ، عبدالناصر ترین ایڈوکیٹ ، جنرل سیکرٹری عبدالباقی ترین، ضلعی فنانس سیکرٹری سید شادی گل بخاری ، ملک نصیب اللہ ترین ، کلیم اللہ کاکڑ ، گلاب نور کاکڑ ،سیکرٹری اطلاعات نورسلطان ملازئی ، اربن کے صدر سید نصراللہ شاہ جنرل سیکرٹری شیربازخان ترین ، بی اے پی سٹوڈنٹس کے ضلعی صدر خلیل ملازئی و دیگر نے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ ضلع کچہری کے قریب بم دھماکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،دہشت گردوں کی مذموم کوششیں ملکی سلامتی کے خلاف سازش ہے انہوں نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ معصوم اور بے گناہ انسانوں کو نشانے بنانے والے نہ تو مسلمان ہے نہ ہی انسان کہلانے کے لائق ہے بلکے یہ دھرندے ہے جو بے گناہ انسانوں کا خون بہا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان ، خصوصاََ بلوچستان کوئٹہ میں کی پرامن حالات خراب کرنے میں ہمارے دشمن ملک بھارت راہ اور ان کے ایجنٹ میں ملوث ہے اور وہ صوبے کی پر امن حالات کو خراب کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اور ملک کے دفاع کے تمام ادارے لائن فورسز ایجنسیز ،پولیس لیویز ملکر دہشت گردوں کے خلاف بھرپورقوت کے ساتھ کارروائی میں مصروف عمل ہے اور ، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گا انہوں نے کہاکہ، بزدلانہ کارروائیوں سے عوام اور سیکیورٹی فورسز کے حوصلہ پست نہیں کیاجاسکتاانہوں نے کہاکہ صوبے کی پرامن حالات خراب کرنے کے خلاف گہری سازشیں کی جارہی ہیں تاہم وہ ان سازشوں میں کامیاب نہیں ہوسکتے ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کوئٹہ بم دھماکے میں قیمتی انسانوں کے ضیاع پر انہتائی دکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ دھماکے میں شہید ہونے والے شہدا کے غمزادہ خاندانوں کے اس غم کی گھڑی میں انکے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہے انہوں نے دھماکے شہدا ء کے ورثا سے تعزیت کرتے ہوئے شہدا کے لئے بلند درجات اور غمزادہ خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔

Comments are closed.