Khabardar E-News

کوئٹہ دھماکے میں قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے ، علی مدد

133

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جتک کوئٹہ پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی،سینئر نائب صدر میر چنگیز جمالی،نائب صدر میر مولا بخش گورگیج،ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی ربانی خلجی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری اعجاز بلوچ، فنانس سیکرٹری ملک عبدالحمید کاکڑ ,رابطہ سیکرٹری سردار سرور سلیمانخیل, میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان آچکزئی صوبائی رہنماؤں روزی خان کاکڑ،سردار محمد عمر گورگیج،شیخ بلال مندوخیل،لالا یوسف خلجی،میر ریاض شاہوانی ،شریف خان خلجی،حاجی خان محمد بڑیچ،سردار محمود کرد، در محمد ہزارہ، میر اکبر بنگلزئی ضلع کوئٹہ کے صدر میر ولی محمد قلندرانی ،لیبر بیورو کے صدر انیس کشمیری،یوتھ ونگ کے صدر ثناء اللہ جتک، پیپلز ایس ایف کے صدر اشفاق بلوچ،علماء ونگ کے صدر مولوی جمال کاکڑ ،اقلیتی ونگ کے قائم مقام صدر چوہدری شان سلامت ،خواتین ونگ کے رہنماؤں عابدہ بلوچ،کلثوم افتخار،پروین مینگل,نا گلزاراور دیگر نے کوئٹہ میں خود کش دھماکے میں قیمتی جانو ں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد ایک بار پھر بلوچستان کے حالات خراب کرنے کی سازش کررہے ہیںدہشتگردی کے خلاف سب متحد ہے بلوچستان بالخصوص کوئٹہ شہر کے حالات خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ انسانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اورزخمیوںکی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دھماکے کے زخمیوںکو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے ادارے خود کش دھماکے میں ملوث اصل ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں۔

Comments are closed.