Khabardar E-News

کوئٹہ : پی ایم سی طلبہ کا مستقبل محفوظ بنائنگے – وزیراعلی قدوس بزنجو

143

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (خبردار ڈیسک ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ میڈیکل کالجز کے طلبا ئ مطمئن رہیں صوبائی حکومت پاکستان میڈیکل کونسل کے ساتھ رابطہ کر کے انکی رجسٹریشن کا مسئلہ حل کرائیگی
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیکل کالجز کے طلباء کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا

جنہوں نے اسمبلی اجلاس کے موقع پر ان سے ملاقات کی

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی کوتاہی کے باعث یہ مسئلہ پیدا ہوا

جنہوں نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا  تاہم موجودہ حکومت اس کے حل میں   کوتاہی نہیں کریگی

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کو پی ایم سی کے ساتھ ملکر اس مسئلہ کے حل کی ہدایت کی گئی ہے

اور وہ خود بھی اسلام آباد جا کر چئیرمین پی ایم سی سے ملاقات کرینگے

اور اگر ضرورت پڑی تو وزیراعظم کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ طلبا ء اپنا احتجاج ختم کرکے اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور اطمینان رکھیں

کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور انکا مستقبل کسی صورت خراب نہیں ہونے دیا جائے گا

یاد رہے کہ پی ایم سی نے پہلے بلوچستان کے تین میڈیکل کالجوں کو تسلیم کیا تھا

جن میں جھلاوان میڈیکل کالج، لورالائی میڈیکل کالج اور تربت میڈیکل کالج شامل ہیں۔

تاہمبعد میں پی ایم سی نے تینوں کالجوں میں زیر تعلیم طلباء سے کہا تھا کہ وہ ریگولرائزیشن کے امتحان میں

شرکت کریں۔

لیکن طلباء نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا تھا اور حکومت کے خلاف احتجاجی مہم شروع کر دی تھی

جو تاحال جاری ہے۔

Comments are closed.