Khabardar E-News

مشکاف کے قریب دھماکہ سے متاثرہ ٹرین کے مسافروں کے لیے بروقت اقدامات

142

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز) سبی کے علاقے مشکاف ریلوے اسٹیشن کے قریب بم دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز

نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

اور سیکورٹی کی مزید نفری جائے وقوعہ پر بھجوا دی گئی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے سے ایک کلومیٹر تک کے فاصلے جن میں کرتا گاؤں، دم، نالہ اور اس سے

ملحقہ گاؤں کو سرچ آپریشن کے بعد کلیئر کر دیاہے۔

مشکاف کے قریب دھماکہ سے متاثرہ ٹرین کے مسافروں کے لیے بروقت اقدامات

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق مسافروں کو مشکاف ریلوے

اسٹیشن میں منتقل کرنے کے لیے انجن کی تین بوگیاں کو جائے حادثہ پر بھجوایا جا رہا ہے۔

بعدازاں مسافروں کو جعفر ایکسپریس میں منتقل کر کے پنجاب کی طرف روانہ کیا جائے گا۔

ایف سی بلوچستان نے مسافروں میں پانی کی بوتلیں، جوس، دودھ اور کھانے کی دیگر اشیاء تقسیم کی۔ اور

مسافروں کے عشائیے میں کھانے کا بندوبست بھی کر رہی ہے ۔

بلوچستان : دکی میں بارودی سرنگ سے دھماکہ، قبائلی شخصیت جان نحق

ریلوے ٹریک کی مرمت کے لیے ممکنہ ٹائم فریم ابھی تک ریلوے حکام کے ذریعے طے کیا جانا ہے۔ اور جلد

مرمت ہونے کے بعد ٹریک کو ریلوے ٹرئفک کے لیے بحال کردیا جاے گا –

1 Comment
  1. […] ( نامہ نگار ) کراچی سے ملعقہ بلوچستان کے سرحدی شہر حب میں واقع  کاٹن فیکٹری میں گیس پائپ لائن […]

Comments are closed.