سبی ( نامہ نگار ) بلوچستان کے علاقے سبی میں منگل کو اس وقت ریلوے لائن دھماکہ ہوا ہے جب جعفر
ایکسپریس وہاں سے گذر رہی تھی دھماکے نتیجے میں جعفر ایکسپریس میں موجود متعدد افراد کے زخمی
ہونے کی اطلاع ہے،
لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد ایدھی اور سائبان ایمبولینسز جائے وقوعہ کی جانب
روانہ ہوئی جبکہ دھماکے کے بعد ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اسپتال سبی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی
بتایا گیا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے تین بوگیاں پٹڑی سے اترگیئ ہیں اور یہ دحماکہ اس وقت ہوا جب جعفر
ایکسپریس کوئٹہ سے پنڈی جارہی تھی –
وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی مشکاف ریلوے سٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکے
کی مزمت ہے
وزیراعلئ نے مسافر ٹرین کے دھماکے کی زد میں آنے پر اظہار تشویش کا اظہارکیا اور ضلعی انتظامیہ کو
ہدایت کہ ٹرین مسافروں کو فوری طور پر ریلیف فراہم کیاجاۓ۔ زخمی مسافروں کو علاج معالجہ کی بہترین
سہولت دی جاۓ۔
وزیراعلئ نے کہا کہ مسافر ٹرین کو دہشت گردی کا نشانہ بنا نا بزدلانہ اور انتہائی قابل مزمت فعل ہے ۔ تاہم
واقعہ میں ملوث دہشت گرد عناصر کو معاف نہیں کیا جاۓ گا۔
انہوں نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیۓ سیکیورٹی ادارے فعال اور متحرک ہیں۔اور پر امن بلوچستان
کے قیام کے لیۓ تمام تر وسائل بروۓ کار لاۓ جارہے ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ کی سبی جعفر ایکسپریس پر دھماکہ کی مذمّت کرتے ہوے کہا کہ
دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ہمیں مل کر ہر صورت دہشتگردوں کو
شکست دینا ہوگی ۔وزیر خزانہ کے مطابق ان واقعات کے ذریعے ملک میں دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ
کےلئے عوام اور حکومت کے عزم اور حوصلہ کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
کوئٹہ میں ریلوے کے ترجمان نے کہا ہے کہ چار بوگیان پٹری سے اتری ہیں تاہم اس میں کوئ جانی نقصان
نہیں ہوا ہے انہوں نے کہا کہ امدادی کام شروع کردیاگیا کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو سبی
ریلوے اسٹیشن پر روک دیاگیا اور کوشش کی جارہی کہ جلد سے جلد ریلوے ٹریک کو بحال کیا جاے تاکہ
ریلوے کے ذریعے کوئٹہ سے اندرون ملک را بطہ بحال ہوسکے
[…] ( خبردار نیوز)بلوچستان کا تاریخی ریلوے اسٹیشن بوستان بند اور وہاں پر کھڑی […]