Khabardar E-News

سبی: فورسز کا آپریشن 2 دھشت گرد جانبحق،1اہلکار شہید2 زخمی

233

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سبی ( نامہ نگار) بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے لونی میں دہشت گردوں کی خفیہ اطلاع پر سیکورٹی

فورسز کا آپریشن، دوران آپریشن دو دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک ایف سی اہلکار شہید اور دو ایف سی اہلکار

شدید زخمی ہوگئے

سبی کے علاقے لونی میں دہشت گردوں کی خفیہ اطلاع پر پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے

آپریشن کیا گیا دوران آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک ایف سی اہلکار شہید اور

دو ایف سی اہلکار شدید زخمی ہوگئے

شہید اور زخمی ہونے والے ایف سی اہلکاروں کو سی ایم ایچ ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا فوجی آپریشن میں

شہید ہونے والے ایف سی اہلکار میں ایس ایم رانا محمد اسلم جبکہ زخمی ہونے والے ایف سی اہلکاروں میں

میجر انور کمال اور حوالدار رحمت اللہ شامل ہیں

فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں سے ایک دہشت گرد کی شناخت پرویز کے نام سے

ہوئی ہے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں ایک عورت بھی شامل ہے فوجی آپریشن گزشتہ رات دہشت

گردوں کی خفیہ اطلاع پر سبی کے علاقے لونی میں کیا گیا

بلوچستان حکومت کے سئنیر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے سبی کے علاقے لونی میں

دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران شہید ہونیوالے سکیورٹی اہلکارکی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش

کیا ہے

کوئٹہ میں سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان مین

انہوں نے سبی کے علاقے لونی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سکیورٹی

اہلکارکی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے امن کی خاطر اپنی جانیں

نچھاور کرنیوالے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔شہید سکیورٹی اہلکار قوم کے ہیرو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔قوم دہشت گردی کے ناسور

کے مکمل خاتمے کے لئے یکجان ہے۔سینئر صوبائی وزیر نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار

تعزیت کیا ہے اور زخمیوں اہلکاروں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی ہے

Comments are closed.