دکی ( نور ناصر ) بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کےکانوں میں دو مختلف حادثات میں دو کائلہ کان کن
جانبحق ہوچکے ہیں
مائنز ذرائع کے مطابق جانںبحق کانکنوں میں روح اللہ ولد روزی محمد قوم ہوتک ساکن افغانستان شامل ہے
جبکہ دوسرے جانبحق کانکن کی شناخت اختر محمد ولد خان محمد قوم ہوتک ساکن افغانستان کے نام سے ہوگئی
ہے
بتایا گیا ہے کہ دونوں کانکن ٹرالی کی زد میں آنے سے جانبحق ہوگئے ہیں لاشیں سول ہسپتال میں ضروری
کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کرکے افغانستان روانہ کردی گئی
ہی کسی نے اسکی زمہ داری قبول کی ہے –
واضع رہے کہ دکی کی طر ح بلوچستان کے دیگرعلاقوں میں بھی کول مائن ورکرز اپنے آپ کو غیر محفوظ
سمجھ رہے ہیں اور انکا ہمشہ صوبائی حکومت سے مطالبہ رہا ہے کہ کانکنوں کی تحفط کے لیے خصوصی
انتظامات کیے جائیں –
ایک رپورٹ ہونے والے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق دکی کے کوئلہ کانوں میں سال 2021 کے دوران
مجموعی طور پر 63 حادثات پیش آئے۔
جسمیں 60 کوئلہ کانکن جانبحق جبکہ 529 کانکن زخمی اور بے ہوش ہوگئے تھے۔جانبحق ہونے والوں میں
سے 11 کوئلہ کانکن چمالنگ جبکہ 49 کوئلہ کانکن دکی کے کوئلہ کانوں میں مختلف حادثات کے دوران
جانبحق ہوگئے ہیں۔
جبکہ سال 2022 کے پہلے ہفتے میں پہلے ہی دن دو مختلف حادثات میں چار کوئلہ کانکن جانبحق جبکہ 2
زخمی ہوگئے
پاکستان میں کوئلہ کان کنوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی مزدور تنظیموں کا کہنا ہے کہ کوئلہ کانوں میں
حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث ہرسال کانکنوں کی ایک بڑی تعداد جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں
ان تنظیموں کے مطابق کانکنوں کے تحفظ کے لیے جو قوانین ہی اس پر کوئلہ مالکان اور مائن انسپیکٹریٹ کی
جانب سے مکمل طور پر عمل نہیں ہورہا ہے جس کے باعث نہ صرف اس طرح کے حادثات پیش آرہے ہیں
بلکہ ان حادثات میں مرنے والوں کے لواحقین کو بھی حکومت کا مقرر کردہ معاوضہ بھی ادانہیں کی جاتی ہے
Comments are closed.