اسلام آباد ( خبردار اسپورٹس ) بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے نوجوان بیٹسمین حسیب اللہ نے انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پہلے میچ میں زمبابوے کے خلاف کھیلتے ہوے 155 بالوں پر 135 رنز بنا ڈالے
اور عالمی سطع پر ملک کا نام روش کیا ہے
جس پر ملک کے دیگرحصوں کی طرح بلوچستان کے شہریوں میں خوشی کی لہردوڑ گئ
اور خود وزیراعلئ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا پشین سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین حسیب اللہ
خان کی انڈر 19 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں شاندار کارکردگی پر اظہا رمسرت کا اظہار کیا ہے
انہوں نے حسیب اللہ خان کو زمبابوے کے خلاف میچ میں بیٹنگ کا نیا ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دیتے ہوے کہا
ہ حسیب اللہ خان نے 155 بالوں پر 135 رنز بنا کر ثابت کر دیا کہ بلوچستان میں ہر کھیل کے لیۓ ٹیلنٹ
موجود ہے۔
پشین : بلوچستان کے نوجوان بیٹسمین حسیب اللہ کا زمبابوے کے خلاف 135 ریکارڈ رنرز
وزیراعلئ بلوچستان کے مطالق حکومت بلوچستان کے کھلاڑیوں کو جب بھی موقع دیا گیا
انہوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا۔
لیکن۔بدقسمتی سے بلوچستان کے دوسرے کر کٹر واحد بنگلزئ کوڈ کا شکار ہونے کی وجہ ٹورنامنٹ میں حصہ نہ لے سکے۔
امید ہے کہ واحد بنگلزئی پی ایس ایل میں کوئیٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اپنے جوہر دکھائیں گے۔
وزیراعلئ نے توقع ظاہر کی ہے کہ حسییب اللہ خان باقی میچوں میں بھی اپنی شاندار کارکردگی بر قرار رکھیں گے۔
اور پاکستان ٹیم کی کامیابیوں میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے
وزیراعلئ نے بلوچستان کے عوام کی جانب سے پاکستانی ٹیم کی کامیابیوں کے لیۓ نیک خواہشات کا اظہار
اور کہا کہ نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی کے لیۓ صوبائی محکمہ کھیل کی کار کردگی قابل
ستائیش ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ اور سیکرٹری کھیل عمران گچکی نے بھی
انڈر 19 ورلڈ کرکٹ کپ ٹورنارمنٹ کے افتتاحی میچ میں زمبابوے کے خلاف 135 شاندار رنز اسکور کرنے پر
پشین سے تعلق رکھنے والے بلوچستان کے نوجوان کھیلاڑی حسیب اللہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوے
یقین دھانی کرائی ہے کہ انکے کھیل میں نکار پید ا کرنے کے لیے تمام تروسائل بروے کار لائینگے –
Comments are closed.