کویٹہ(سٹاف رپورٹر)بلوچستان بھر میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے و ریلیاں نکالی گئیں جہاں پی پی پی کے صوبائی قائدین نے تحریک انصاف حکومت کی پالیسیوں اور آئی ایم ایف کے تحت لگائے گئے ٹیکسز پر براہمی کا اظہار کیا
صوبائی دارلخلافہ کوئٹہ میں مہنگائی و گیس کے زائد بلوں کے خلاف احتجاجی ریلی سریاب سے کوئٹہ پریس کلب تک نکالی گئی احتجاجی ریلی سے پی پی پی کے سیکرٹری جنرل روزی خان کاکڑ، سردار بلند جوگیزئی و دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کے باعث آج مہنگائی کا طوفان تھمنے میں نہیں آرہا آئے روز کے نئے ٹیکسز نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ستم ظریفی یہ کہ بلوچستان سے ہی نکلنے والی گیس سے صوبہ محروم ہے اور سلو میٹر کے نام پر غیر قانونی طور پر عوام سے بھاری کم بل وصول کیے جا رہے ہیں
انہوں نے مطالبہ کیا کہ جی ایم گیس کو فوری معطل کیا جائے اسی طرز پر مہنگائی کے خلاف بلوچستان کہ اضلاع پشین چمن اوسطہ محمد نصیر آباد سمیت دیگر ضلعوں میں ریلیاں نکالنے کے ساتھ احتجاجی مظاہرے کیے گئے
Next Post
Comments are closed.