Khabardar E-News

احتساب عدالت نے بدعنوانی میں ملوث ملزم کو قید کی سزا سنائ

149

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کویٹہ (اسٹاف رپورٹر ) جعلی انویسٹمنٹ کمپنی فراڈ کیس، احتساب عدالت نے ملزم معظم جان کو 10 سال قید 5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنادی، این اے او کے سیکشن 31-A میں ملزم کو 3سال کی مزید سزا بھی سنائی گئی۔ ملزم نے سینکڑوں لوگوں کو منافع کا جھانسہ دیکر انھیں کروڑوں روپے سے محروم کیا۔
احتساب عدالت کوئٹہ نے جعلی انویسٹمنٹ کمپنی فراڈ کیس میں الزام ثابت ہونے ملزم معظم جان
کو10سال قید اور 5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے، این اے او کے سیکشن31-A میں ملزم 3 سال مزید جیل میں اپنی قید پوری کرے گا۔
کیس کا فیصلہ احتساب عدالت نمبر 3 کے جج آفتاب لون نے سنایا، نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر محمد داؤد جان نے کیس کی پیروی کی۔
نیب بلوچستان کی تحقیقات کے مطابق ملزم معظم جان نے جعلی انوسٹمنٹ کمپنی کے زریعے اسٹاک ایکسچینج میں منافع کا جھانسہ دیکر سینکڑوں سادہ لوح افراد سے کروڑوں روپے وصول کئے اور کچھ عرصہ منافع کی معمولی رقم دیکر روپوش ہو گیا۔
نیب بلوچستان نے ملزم کے خلاف شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تحقیقات مکمل کرکے کیس احتساب عدالت میں دائر کر دیا، تاہم ملزم مفرور تھا جسے کچھ عرصہ قبل نیب کی انٹیلی جینس ٹیم نے کراچی سے گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا تھا۔
احتساب عدالت کوئٹہ نے آج ملزم کے خلاف ناقابل تردید ثبوتوں کی روشنی میں سزا اور جرمانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

Comments are closed.