Khabardar E-News

جعلی حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے جدوجہد جاری رہےگی – مولانا فضل الرحمان

173

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ( عصمت سمالانی سے ) پاکستان ڈیموکراٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے اس ملک اور اسکے اداروں کو چلانا ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کرچلیں – ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ملک میں حالیہ مینگائی کے خلاف احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوے کیا ہے – اس موقع پر پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیرمین محمود خان اچکزئی بلوچستان کے سابق وزیراعلی ڈاکٹرمالک بلوچ ، پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رئنما سردار یعقوب ناصر اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ سمیت دیگر رئنماؤن نے خطاب کیا –
اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کل بھی غلامی کیخلاف تھے آج بھی مخالفت کرتے ہیں اور آج ہماری عدلیہ پر جو سوالات اٹھائے جارہے ہیں وہ حل طلب ہیں –
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق عوام کو ایک کروڑ نوکریان تو نہ دے سکی لیکن اسٹیٹ بینک کو براہ راست آئی ایم ایف کے انڈر لانے کیلئے گورنر اسٹیٹ بینک کو لایاگیا ہے اس کے علاوہ کوئی باہر سے نوکری کیلئے پاکستان نہیں آیا،
پی ڈی ایم کے سربراہ نے الیکٹرونک ووٹنک کے بل کو مسترد کرتے ہوے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے تمام قوانین کو جوتے کے نوک پر رکھینگے کیونکہ دھاندلی ذدہ حکومت اصلاحات کی بات کررہی ہے تاکہ آئندہ انتخابات میں بھی دھاندلی کے لیے راہ ہموار کی جاسکے –
،مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ :50 لاکھ گھر دینے کے بجائے ان حکمرانون نے عوام کے اتنے ہی گھر گرادئیے لیکن حزب اختلاف قوم کو مایوس نہیں ہونے نہیں دے گی اور ملک میں آئین اور جمہوری حکمرانی کے قیام کے لیےموجودہ حکومت کیخلاف جدوجہد جاری رہے گی-
پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیرمین محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کی بنیاد جھوٹ پر اور جھوٹ بولنے پر کسی کو اعتراض نہیں ہے کیونکہ یہاں حق پر پابندی ہے،اور یہاں اصولوں پر بات کرنیوالا کو را کا ایجنٹ کہا جاتا ہے،
محمود خان اچکزئی نے واضع کہا کہ یہ ملک ہمارے غلطیوں کی وجہ سے ڈوب رہا ہےکیونکہ یہاں عوام کی حکومت قائم نہیں ہے اور پاکستان ہمارا مادر وطن،ماں سمجھنے کی وجہ سے اس ملک کیلئے ہم نے لڑائیاں لڑی ہے لیکن ئین کی بات کرنے پر آپکو جیل ہوسکتی ہے
انہوں نے کہا کہ ملک کو ان بحرانوں سے نکالنے کےلیے اور آئین کی بالادستی کیلئے گول میز کانفرنس بلانا ہوگی تاکہ اس ملک کو بچا یا جاسکے –
اچکذئی نے کہا کہ عمران کو ہٹاکر کسی اور لانے سے سسٹم میں بہتری نہیں اسکتی ہے کیونکہ بڑی سطع پر ہمارے ملک کو خطرناک گیم میں پھنسایا جارہا ہےجنوبی بلوچستان کے نام پر 8 کھرب روپے رکھے گئے ہیں ٹی ٹی پی سے مذاکرات ہورہے ہیں مگر ہم سے نہیں-
پی ڈی ایم کے جلسے سے سابق وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی تک ملک پسماندگی کا شکار رہے گیاور تاریخ میں پہلی بار دیکھا کہ لوگ مہنگائی کی وجہ سے اپنے بچےفروخت کررہے ہیں
انہوں نے کہا کہ :پی ڈی ایم کا مقصد عوام اور جمہور کی بالادستی قائم کرنا ہےکیونکہ یہاں راتوں رات ٹھپے مارکر لوگوں کو کامیاب کیا جاتا ہے
سابق وزیراعلی نے کہا کہ ہماری درسگاہیں اذیت خانے بن چکی ہیں جس کے باعث بلوچستان کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنیوالے بہت سے سیاسی کارکن اور قائدین آج ہم میں سے نہیں رہے –

Comments are closed.