سبی ( محمد بلال سے) سبی کے نواحی علاقے چاکر قلعہ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے گدھا گاڑی پر سوار دس سالہ بچی جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے –
سبی کے علاقے چاکر قلعہ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے گدھا گاڑی پر سوار ایک ہی خاندان کی دس سالہ بچی جاں بحق جبکہ ماں اور باپ شدید زخمی ہوگئے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال سبی منتقل کر دیا گیا
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت شمع بی بی کے نام سے ہوئی
جبکہ زخمیوں میں نور خاتون اور محمد انور شامل ہیں حادثے کا شکار افراد گدھا گاڑی پر مزدوری کے بعد گھر کو جا رہے تھے کہ تیز رفتار ڈمپر نے پیچھے سے ٹکر ماری، پولیس کی جانب سے ڈمبر کو تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے
Comments are closed.