Khabardar E-News

آزادی مارچ کو کچلنے کی کوشش کی گئی توجام کی حکومت جام کردینگے،محمود خان اچکزئی

127

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ہمیں انتہا ء کی طرف نہ لیجانے کی کوشش کی جائے،جب تک ملک میں آئین وپارلیمنٹ کی بالادستی نہیں ہوگی اس وقت تک ہم ترقی نہیں کرسکتے،ہم تباہی وبربادی نہیں چاہتے
پاکستان ایک رضاکارانہ فیڈریشن ہے یہاں کوئی کسی کا آقا یا غلام نہیں ہے ملک کو چلانے کیلئے آئین کی پاسدار ی ہونی چاہیے،مولانافضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو
کوئٹہ(آن لائن)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر ہمارے صوبے میں آزادی مارچ کو غیر جمہوری انداز سے کچلنے کی کوشش کی توصوبے میں جام کی حکومت کو جام کرینگے ہمیں انتہاءکی طرف نہ لے جائیں جب تک ملک میں آئین وپارلیمنٹ کی بالادستی نہیں ہوگی اس وقت تک ہم ترقی نہیں کرسکتے پاکستان ایک رضاکارانہ فیڈریشن ہے یہاں کوئی کسی کا آقا یا غلام نہیں ہے ملک کو چلانے کیلئے آئین کی پاسدار ی ہونی چاہیے اگر آئین کی پاسداری نہیں ہوئی تو کوئی بھی بحرانوں سے نہیں بچے گا ان خیالات کااظہار محمود خان اچکزئی نے جمعیت علما ءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کیا بعد میں نجی ٹی وی سے محمود خان اچکزئی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کسی انسان سے عقیدے کے بنیاد پرنفرت نہیں کرنی چاہیے اور نہ ہی ہم جمہوری احتجاج میں کسی کو گالی یا غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کرینگے جمعیت علماءاسلام کی جانب سے آزادی مارچ کی حمایت پیلے بھی کی اور ا ب بھی کرینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان رضارکارانہ فیڈریشن ہے یہاں کوئی کسی کا آقا 8نہیں اور نہ ہی کوئی غلام ہے ہم رضاکارانہ طور پر اس فیڈریشن میںرہتے ہیں اور اس کا ایک آئین ہے آئین میں تمام ادارے اپنے حدود میں رہیں اگر ملک کے ادارے صرف یہ مہربانی کرے کہ وہ آئین کی پاسداری کرے تو تمام مسائل حل ہونگے اگر ہم سب آئین کااحترام کرتے تو پاکستان دنیا کابہترین ملک بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام اداروں کے سربراہان گول میز کانفرنس بلائیں جس میں عدلیہ،اسٹیبلشمنٹ ،افواج پاکستان،وکلاءسمیت ہر طبقہ شامل ہو آئیں اکھٹے بیٹھ کر مستقبل کے حوالے سے کوئی لائحہ عمل طے کریں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ہم بلائیں گے اور ہم بھی ساتھ ہونگے اس ملک کے چلانے اور بچانے کاواحد راستہ آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی ہے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر ایک شخص اور ادارے کے بچانے کیلئے یہ سب کچھ ہورہا ہے تو یہ غلط ہے اور اس سے مزید تباہی وبربادی پیدا ہوگی ہم تباہی وبربادی نہیں چاہتے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے جمعیت کا ساتھ دیا ہے جوبھی آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے جدوجہد کرینگے ہم ان کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہاگر جمہوری عمل کو طاقت کے ذریعے روکنے کی کوشش کی توہرصوبے وضلعے میں وہ جمہوری ہنگامہ کھڑا کرینگے کہ پھر کوئی وہاں حکمرانی نہیں کرینگے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگرہماری صوبے میں آزادی مارچ یا جمہوری مارچ کو غیر جمہوری انداز سے کچلنے کی کوشش کی تو صوبے میں جام کی حکومت کو جام کرینگے اور پھر وہاں ہم سے کوئی حکومت نہیں کرسکے گا

Comments are closed.