Khabardar E-News

معیشت کاپہیہ جام کرنے والے کس منہ سے بھاشن دے رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

132

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

احسن اقبال عوام کو احتجاج پر اکسانے کے بجائے اپنے قائدین میں صلح کروائیں،لٹیرا لیگ اور جعلی اکاؤنٹس پارٹی دونوں اوپر سے مولانا کے ساتھ ہیں
مدرسے کے معصوم بچوں کو سیاسی بھٹی کا ایندھن بنانے والے جان لیں ان کے ساتھ نہ تو عوام ہے اور نہ ہی اب پٹواری اور تھانے دار کا ساتھ، ٹوئٹ
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ احسن اقبال عوام کو احتجاج پر اکسانے کے بجائے اپنے قائدین میں صلح کروائیں، لٹیرا لیگ اور جعلی اکاؤنٹس پارٹی دونوں اوپر سے مولانا کے ساتھ اور اندر سے خلاف ہیں،ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے والے آج کس منہ سے بھاشن دیتے ہیں؟،مدرسے کے معصوم بچوں کو سیاسی بھٹی کا ایندھن بنانے والے جان لیں ان کے ساتھ نہ تو عوام ہے اور نہ ہی اب پٹواری اور تھانے دار کا ساتھ۔بدھ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احسن اقبال صاحب !عوام کو احتجاج پر اکسانے کے بجائیاپنے قائدین میں صلح کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ لٹیرا لیگ اور جعلی اکاؤنٹس پارٹی دونوں اوپر سے مولانا کے ساتھ اور اندر سے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کی دو دو زبانیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے والے آج کس منہ سے بھاشن دیتے ہیں؟ ۔انہوں نے کہا کہ ان کو تکلیف یہ ہے کہ نئے پاکستان میں قانون پر عمل داری اپنا رنگ دکھا رہی ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ آپ اور آپ کی قیادت کو ذاتی خاندانی معاشی ترقی سے فرصت ملتی تو ملکی معیشت کی بہتری کا سو چتے۔ انہوں نے کہا کہ مدرسے کے معصوم بچوں کو سیاسی بھٹی کا ایندھن بنانے والے جان لیں ان کے ساتھ نہ تو عوام ہے اور نہ ہی اب پٹواری اور تھانے دار کا ساتھ۔ انہوں نے کہا کہ آج پارلیمان کی بالادستی کے اصول کہاں ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ ان کیلئے صرف وہ پارلیمان بالادست ہے جس میں یہ خود موجود ہوں

Comments are closed.