Khabardar E-News

کاربن نینو ٹیوبز سے مائیکرو پروسیسر تیار

251

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

میسا چیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی کے ماہرین کی ٹیم نے ایک مائیکرو پروسیسر تیار کیا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پروسیسر سلیکان کے بجائے کاربن نینو ٹیوبز سے بنا ہے اور یہ سلیکان سے بنائے گئے مائیکرو پروسیسر کے مقابلےمیں کم توانائی استعمال کرتا ہے ۔گر چہ کاربن ایٹموں پر مشتمل نینو میٹر پیمانے جتنی مختصر نلکیاں (کاربن نینو ٹیوبز ) استعمال کرتے ہوئےٹرانسسٹر ز تو بنائے جا چکے ہیں لیکن انہیں ایک پیچیدہ سر کٹ کی شکل میں مربوط کرکے مائیکرو پروسیسر تیار کرنے میں اب کچھ خا ص کامیابی نہیں ہوئی تھی ۔ا س پروٹو ٹائپ سےیہ مسئلہ بھی حل کر لیا گیا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سلیکان مائیکرو پروسیسر کے مقابلے میں کاربن نینو ٹیوب مائیکرو پروسیسر صرف ایک تہائی توانائی استعمال کرتے ہوئے تین گنا زیادہ رفتار پر کام کرسکتا ہے ۔یہ مائیکرو پروسیسر فی الحال 14 ہزار ٹرانسسٹرز پر مشتمل ہے اور نہایت معمولی قسم کی پروسیسنگ کرسکتا ہے ۔

Comments are closed.