اداکارہ صبا قمر نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کی زندگی پر بننے والی فلم کا حصہ ہونے سے متعلق جھوٹی خبروں کی تردید کردی۔
گزشتہ دِنوں سے سوشل میڈیا پر خبریں گردِش کر رہی ہیں کہ صبا قمر نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کی زندگی پر بننے والی فلم سائن کرلی ہے اور فلم میں اداکارہ ایک اہم کردار ادا کریں گی۔
کلبھوشن جادھو کی زندگی پر مبنی کوئی فلم نہیں کررہی، صبا قمر
اِن جھوٹی خبروں کی تردید کرنے صبا قمر خود میدان میں آگئیں اور اُنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا کہ ’میرے لیے یہ بہت مزاحیہ بات ہے کہ میں ایسی ایسی فلمیں سائن کرلیتی ہوں جن کا علم مجھے خود بھی نہیں ہوتا۔‘
Comments are closed.