یورپین پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بحث چند گھنٹوں میں شروع ہوجائے گی۔ پارلیمنٹ کے اسٹراسبرگ میں منعقد ہونے والے اس سیشن میں کشمیر پر ہونے والی بحث میں 8 پارلیمانی گروپوں کے 20 سے زائد اراکین حصہ لیں گے۔
مسئلہ کشمیر پر بحث کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجکر 50 منٹ پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: یورپین کمیشن برسلز کے سامنے کشمیریوں کا مظاہرہ
اس حوالے سے پارلیمنٹ میں پاکستان کے سفیر ظہیر اسلم جنجوعہ اور بھارتی سفیر بھی ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
27ستمبر کو کشمیر کا سفیر بن کر جنرل اسمبلی میں خطاب کروں گا، وزیراعظم
اس وقت یورپین پارلیمنٹ کے 751 اراکین آٹھ نظریاتی گروپوں میں تقسیم ہیں۔ ان گروپوں میں3 بائیں بازو، 1 لبرل، 2 دائیں بازو، 1 قوم پرست اور ایک انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھتا ہے۔
یہ معاملہ زیادہ تر برطانیہ سے منتخب ہونے والے ممبران پارلیمنٹ کی کوششوں سے پارلیمنٹ میں آیا ہے، جس پر یورپین خارجہ امور کی سربراہ آج اس حوالے سے باقاعدہ اظہار خیال کریں گی۔
مقبوضہ کشمیر میں معمولات زندگی بحال کرنے کاحکم، بھارتی سپریم کورٹ
اس حوالے سے کشمیر کونسل ای یو نے بھی تمام مبران پارلیمنٹ، ممبر ممالک کی حکومتوں اور مختلف این جی اوز کو ایک خط تحریر کیا ہے۔
Comments are closed.