ملک اور قوم کی خاطر ہر قر بانی دوں گا ،سازشی عناصرہر فورم پر بے نقاب ہوں گے‘حکومت سے کسی بھی قسم کی کوئی ڈھیل نہیں مانگ رہے ہیںہمارا دامن صا ف ہے
شہبازشریف کی کوٹ لکھپت جیل میں پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ سابق وزیر اعظم سے ملاقات ،آزادی مارچ میں شرکت کے حوالےسے دعوت پرتبادلہ خیال کیاگیا
لاہور(آئی اےن پی) مسلم لےگ (ن) کے صدر شہبا زشر یف کی پارٹی اراکےن خواجہ محمد آصف اور احسن اقبال کے ہمراہ (ن) لےگ کے قائد نوازشر یف اور حمزہ شہبا زشر یف سے کوٹ لکھپت جےل مےں 1گھنٹے سے زائد تک اہم ملاقات ‘جے ےوآئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الر حمن کا اہم پےغام اور آزادی مارچ مےں شر کت کی دعوت بارے بھی بتاےا اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی جبکہ نوازشر یف نے کہا ہے کہ حکومت سے کوئی ڈھےل چاہےے اور نہ ہی ان سے کسی قسم کی ڈےل ہوںگی ملک اور قوم کی خاطر ہر قر بانی دوں گا سازشی عناصرہر فورم پر بے نقاب ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق سوموار کے روز(ن) لےگ کے مر کزی صدر وقومی اسمبلی مےں اپوزےشن لےڈر شہبا زشر یف نے پارٹی اراکےن خواجہ آصف اور احسن اقبال کے ہمراہ جےل احکام سے خصوصی اجازت لےکر لاہور کی کوٹ لکھپت جےل مےں(ن) لےگ کے قائد نوازشر یف اور اپوزےشن لےڈر پنجاب اسمبلی مےاں حمزہ شہبا زشر یف سے الگ الگ ملاقاتےں کےں جن مےں ملک اور پارٹی کے سےاسی معاملات سمےت دےگر اےشوز کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ (ن) لےگ کے قائدےن نے مےاں نوازشر یف کو مولانا فضل الر حمن کی قےادت مےں جے ےوآئی (ف) کے وفد سے ہونےوالی ملاقات کے حوالے سے بھی تفصےل کے ساتھ بتاےا اور آزادی مارچ مےں شر کت کے حوالے سے اپنی رائے کے بارے مےں بھی آگاہ کےا ہے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران نوازشر یف نے پارٹی قائدےن پر واضح کر دےا ہے کہ حکومت کےساتھ کسی قسم کی ڈےل کا سوا ل ہی پےدا نہےں ہوتا اور نہ مےں حکومت سے کسی قسم کی ڈھےل مانگ رہا ہے قوم جانتی ہے مےرے خلاف کسی عدالت مےں اےک روپے کی بھی کر پشن ثبوت نہےں ہوئی مےر ادامن صاف ہے اور انشاءاللہ مےں سر خرو ہوں گا اور مےرے خلاف سازشےں کر کے مجھے اقتدار سے ہٹانےوالے بے نقاب ہوں گے
Comments are closed.