Khabardar E-News

ملک کو لوٹنے والوں کو معاف نہیں کیاجائیگا، وفاقی وزراء

131

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کرپشن کرنیوالوں سے کوئی ڈیل نہیں کی ہماری حکومت کا وعدہ ہے نہ ہی کشمیر پر کوئی سودابازی کرینگےنہ لٹیروں کو معاف کریںگے،فیصل واوڈا
جلد ملک میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا عرب ممالک کے علاوہ دیگر ممالک بھی سرمایہ کاری کیلئے پاکستا ن کا رخ کر رہے ہیں،عمرایوب خان
اٹک(آن لائن)وفاقی وزراء فیصل وڈوا،عمر ایوب خان،ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ عمران خان نہ کشمیر پر سودا بازی کرینگے نہ ہی ملک کی دولت لوٹنے والوں کو معاف کرینگے اٹک میں جلد بجلی،سوئی گیس،نوکریاں،ہاؤسنگ سکیم،ایک لاکھ ہیلتھ کارڈ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی نئے ڈیم کا قیام اور غازی بروتھا نہر کی نوکریاں بھی اٹک کے عوام کیلئے رکھی جائیں گی نہر سے آنیوالے فنڈ میں سے بھی علاقے کی ترقی کیلئے استعمال ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے انوائرمنٹ پارک غورغشتی میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے کا اہتمام خان اشفاق خان ودیگر نے کیا تھا وفاقی وزیر فیصل وڈا نے 16ہزار کنال واپڈا کا رقبہ ا س پارک کیلئے دیا جس میں 10لاکھ پودے لگائے جائیں گے جس سے علاقے میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا وفاقی وزراء نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جب اقتدار حاصل کیا تھا تو ملکی خزانہ خالی تھا معیشت تباہی کا شکار ہو چکی تھی پیپلز پارٹی نے 2008ء سے2013ء تک حکومت کی اور جاتے وقت خزانے میں دو ماہ کا خرچہ چھوڑ گئے تھے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جب اقتدار چھوڑا تو ملکی خزانہ خالی تھا عمران خان کا کوئی اپنا کاروبار نہیں ان کی سوچ ملک وقوم کی خوشحالی کی سوچ ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کرپشن کرنیوالوں سے کوئی ڈیل نہیں کی ہماری حکومت کا وعدہ ہے نہ ہی کشمیر پر کوئی سودابازی کرینگے او رنہ ہی اربوں روپے لوٹنے والوں کو معافی دی جائے گی وفاقی وزراء نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام سے جو بھی وعدے کیے تھے ان کو پورا کیا جائے گا عمران خان عوامی مشکلات سے آگاہ ہیں اور جلد ملک میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا عرب ممالک کے علاوہ دیگر ممالک بھی سرمایہ کاری کیلئے پاکستا ن کا رخ کر رہے ہیں سابقہ حکومتوں نے ملک لوٹا جبکہ تحریک انصاف کی حکومت جس کو 70سالوں کے مسائل ورثے میں ملے ایک سال میں حل نہیں کیے جا سکتے اس کے باوجود ملک بھر میں صحت کارڈز،ہاؤسنگ سکیم جیسے پروگرام شروع کیے گئے صرف اٹک میں 1لاکھ افراد کو صحت کارڈ دفراہم کیے جبکہ مزید 1لاکھ افراد کو صحت کارڈ فراہم کیے جائیں ہاؤسنگ سکیم کی بدولت بھی یہاں کے عوام کو چھت میسر ہوگا موجودہ حکومت نے بجلی چوری روک کر ملک کو 35ارب روپے بچا کر دیئے جس کی وجہ سے ملک میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہوا این اے 55کی تمام تحصیلوں میں 100فیصد،100فیصد بجلی کے کام مکمل کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے اپنے 10سالوں میں اربو ں روپے کا قرضہ لیا جس کا ان سے حساب لیا جا رہا ہے بھارت نے بالا کوٹ میں پاکستان کے 11درخت اور ایک کوے کو مارا جس کا جواب پاکستا ن نے 2جہاز تباہ کر کے دیئے آج وزیر اعظم عمران خان جو ایک بہادر اور دلیر لیڈر ہیں امریکہ کے دورے پر جا رہے ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو بہتر انداز میں پیش کرینگے انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا کشمیری عوام کیساتھ ہے ملک امین اسلم نے کہا کہ اٹک میں غرور اور تکبر کی سیاست کا انجام اٹک کے عوام نے دیکھ لیا یہی وجہ ہے کہ غرور کرنے والے آج در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں فیصل وڈا نے کہا کہ عوام کی جلسے میں شرکت سے محسوس ہو رہا ہے کہ میں اپنے شہر میں جلسہ کر رہا ہوں اتنی بڑی تعداد میں عوام کی جلسے میں شرکت سے ثابت ہوتا ہے کہ قوم عمران خان کیساتھ کھڑی ہے عمر ایوب خان نے کہا کہ تحصیل حضرو میں بھی جلد ایکسئن آفس کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا ملک امین اسلم نے علاقے کیلئے جو بھی مطالبے کیے ہیں ان کو پورا کیا جائے گا وفاقی وزراء نے اپیل کی کہ قوم عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں ملک میں جلد خوشحالی آئے گی اس موقع پر وفاقی وزراء نے جلسہ انتظامیہ کو کامیاب جلسہ کے انعقاد پر ان کو مبارکباد دی ہے

Comments are closed.