ظلم کو مٹانے کیلئے تمام مکتبہ فکر کو اکٹھا ہونا ہوگا،عالمی برادری مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کررہی ہے،کانفرنس سے خطاب
یورپی یونین کی پارلیمان میں کشمیر کا مسئلہ پہلا دفعہ زیربحث آ رہا ہے،لمی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے،
اسلام آباد(این این آئی)معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ کشمیر میں ظلم و جبر آخری سانسیں لے رہا ہے، ظلم کو مٹانے کیلئے تمام مکتبہ فکر کو اکٹھا ہونا ہوگا،عالمی برادری مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کررہی ہے، یورپی یونین کی پارلیمان میں کشمیر کا مسئلہ پہلا دفعہ زیربحث آ رہا ہے،لمی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے،آل پارٹیز کشمیر کانفرنس کا اعلامیہ عالمی برادری کو موثر پیغام دیگا۔ پیر کو یہاں معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان آل پارٹیز کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دین اسلام کے حقیقی داعی آج مسئلہ کشمیر کیلئے اکٹھے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ علماء و مشائخ قیام پاکستان سے استحکام پاکستان تک اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ بقاء کا ہے۔انہوںنے کہاکہ جہاں کشمیر کاز کی بات ہوتی ہے ہر شہری اپنی قیادت کی طرف دیکھتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ایل او سی کے اس پار لاکھوں کشمیری حق خود ارادیت کی جدوجہد کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مظلوم کشمیریوں کا بیانیہ عالمی برادری کے سامنے رکھا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہر پاکستانی کے چہرے پر کشمیر سے نہ ختم ہونیوالے رشتے کی جھلک نظر آتی ہے۔انہوںنے کہاکہ قوم دیکھ رہی ہے کشمیر کے مسئلہ پر سیاسی قائدین کا کیا کردار ہے۔انہوںنے کہاکہ حق اور باطل کی جنگ مں باطل ہمیشہ مٹنے کیلئے ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،کشمیر میں ظلم و جبر آخری سانسیں لے رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ظلم کو مٹانے کیلئے تمام مکتبہ فکر کو اکٹھا ہونا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشتگردی کی انتہا کررہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سیالکوٹ میں کشمیریوں کی بڑی تعداد قیام پذیر ہے۔ انہوںنے کہاکہ میرا حلقہ انتخاب بھارتی جارحیت کا سب سے زیادہ نشانہ بنتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ فخر ہے کہ قوم کو وزیراعظم عمران خان جیسا جرات مند لیڈر ملا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کراسے للکارا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دین کے رشتے کو مستحکم کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہیومن رائٹس کونسل اجلاس کا اعلامیہ بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یورپی یونین کی پارلیمان میں کشمیر کا مسئلہ پہلا دفعہ زیربحث آ رہا ہے،عالمی برادری مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کررہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آل پارٹیز کشمیر کانفرنس کا اعلامیہ عالمی برادری کو موثر پیغام دیگا۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کی تذلیل ہورہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دین اسلام حقوق اللہ کیساتھ حقوق العباد کی تلقین کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت کے یکطرفہ سیاہ عمل کی مذمت اور یکسر مسترد کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یقین دلاتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو ہر سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے،کشمیر کاز پر حکومت پاکستان کشمیریوں کی آواز بنے گی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مظلوم کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کا بچہ بچہ ان کیساتھ ہے۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کا دکھ ،درد محسوس کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے،وہ دن دور نہیں جب ظلم کی یہ تاریکی ختم ہوگی۔انہوںنے کہاکہ کشمیر ایک دن ضرور پاکستان بنے گا۔ انہوںنے کہاکہ قومی بیانیے کیساتھ کھڑے ہونے پر علماء و مشائخ کو سلام پیش کرتی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کاز کیلئے لڑنیوالی حریت قیادت اور دیگر بہن بھائی اکیلے نہیں
Comments are closed.