آفتاب احمد شیرپائواور اصغرخان اچکزئی بھی افغان امن کانفرنس میں شرکت کریںگے کانفرنس میںشرکت کی دعوت صدر اشرف غنی نے دی ہے
افغانستان کے مسئلے کا حل فوجی نہیں صرف مصالحت ہے، الزام تراشی اور بداعتمادی کے ماحول سے نکلنا بہت ضروری ہے ،اسفندیارولی خان
کوئٹہ(آن لائن)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی افغان امن کانفرنس میںشرکت کرنے کیلئے آج افغانستان روانہ ہونگے امن کانفرنس میں افغان صدر اشرف غنی نے خصوصی دعوت دی ہے محمودخان اچکزئی کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان آفتاب احمد خان شیراپاؤ اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدراصغر خان اچکزئی بھی افغانستان امن کانفرنس میں شرکت کرینگے علاوہ اذیںعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کل بروز منگل افغانستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہونگے جہاں وہ افغان صدر اشرف غنی کے ہمراہ امن کانفرنس میں شرکت کریں گے۔امن کانفرنس تین روز تک جاری رہے گی، اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین اور اے این پی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔روانگی سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسفندیار ولی خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مسائل کے حل کیلئے پاکستان کو کلیدی کردار ادا کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل فوجی نہیں صرف مصالحت ہے، الزام تراشی اور بداعتمادی کے ماحول سے نکلنا بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ دشمنوں نے دو طرفہ تعلقات کو نقصان پہنچایا، افغان بحران کی وجہ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا،اسفندیار ولی خان نے کہا کہ اے این پی ایک پر امن اور مستحکم افغانستان کی حمایت کرتی آئی ہے، پر امن اور خوشحال افغانستان خطے کے مفاد میں ہے،انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کیلئے پاک افغانستان مقاصد مشترک ہیں
Comments are closed.