عمران خان نفرت، انتقام، حسد اور تکبر کے مکسچر سے جس طرح ملک چلانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ پولیو وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ہے
عمران خان کو بھی اپنے کزن علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی تقلید کرتے ہوئے سیاست کو خیر باد کہہ دینا چاہیے ،مرکزی رہنماء احسن اقبال
لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان سن لو! نو ڈیل، نوکمپرومائز اور نومعافی، پاکستان کو تباہ کرنے کا پورا پورا حساب دینا ہو گا، حکومت ڈینگی اورپولیو وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے پیر کے روز ٹویٹر پر جاری پیغام میں احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان کے نو ڈیل، نو کمپرومائز کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہپاکستان کو تباہ کرنے کا پورا پورا حساب دینا ہو گا، حکومت ڈینگی اورپولیو وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے اسی طرح انہوں نے گزشتہ روز بھی وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کو بھی اپنے کزن علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی تقلید کرتے ہوئے سیاست کو خیر باد کہہ دینا چاہیے چونکہ وہ مکمل فیل ہو چکے ہیں عمران خان نفرت، انتقام، حسد اور تکبر کے مکسچر سے جس طرح ملک چلانے کی کوشش کر رہے ہیں ملکی معیشت کے لئے وہ دن بدن پولیو وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے آج ایک بار پھر کسی بھی قسم کی ڈیل کے امکانات کو مسترد کر دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سینئر قانون دان بابر اعوان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’نوڈیل نو کمپرومائز‘‘ کے موقف پر قائم ہوںعمران خان نے مزید کہا کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ پہلی بار احتسابی عمل میں حکومتی مداخلت سے آزاد ہے احتساب کا عمل شفاف اور بے لاگ ہے
Comments are closed.