کوئٹہ ( دانیال خان ) کوئٹہ میں گرین بس کا آغاز کردیا گیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے چیف
سیکرٹری بلوچستان عزیز عقلی نے کہا کہ گرین بسز کا یہ پہلا فیز ہےجس میں آٹھ بسیں چلے گی جبکہ جلد ہی
مزید 20 بسز لارہے ہیں،
چیف سیکرٹری نے کہا کہ اس وقت بسوں کی کمی کی وجہ سے بسز دو یونیورسٹیوں کے درمیان چلایا جارہا
ہے
اور مقامی ٹرانسپورٹرز کے خدشات تھے اور آج بھی ہیں حکومت مقامی ٹرانسپورٹرز کیساتھ بیٹھ کر یہ باتیں
حل کرنا چاہتی ہے
انکے مطابق سابق وزیراعلی جام کمال خان نے اس منصوبے کو منظور کرایا جس کو اب عملی جامہ پہنایا گیا
ہے
انہوں نے کہا کہ اس وقت بسوں کا 18 کلو میٹر کا روٹ ہے اور ہر 15 منٹ کے بعد بس آتا رہے گایہ بسیں
صبح 7 بجے سے شام 8 بجے تک چلینگی،
عبدالعزیز عقیلی نے بتیا کہ فیز 2 کیلئے ہزار گنجی،سبزل رو ڈ، میاں غنڈی اور ہزارہ ٹاؤن کا انتخاب کیا گیا
ہے
شہریوں کی جانب سے گرین بس سروس کا خیر مقدم کیا گیا ہے اور کہا ہے کہ دیر آئد درست آئد کے تحت
قدوس بزنجو حکومت نے منصوبے کی تکمیل میں ایک سال سے زیادہ عرصے تک تاخیر کی ہے
تاہم سابق وزیراعلی جام کمال خان کے اس منصوبے کے تحت کوئٹہ شہریوں کے لیے بسوں کی تعداد میں
فوری اضافہ کیا جاے
بقول ان شہریوں کے جام کمال نے کوئٹہ کے شہریوں کی سہولت کے لیے 200 بسیں چلانے کا منصوبہ بنایا
تھا
گرین بس سروس افتتاح کسی وی آئی پی سے نہیں بلکہ9جون 2022کو سریاب روڈ پر جلتاہوا آئل ٹینکر
پٹرول پمپ سے دور لے جانے کر شہریوں کی جانیں بچانے والے والے ڈرائیور محمد فیصل سے کرایا گیا
Comments are closed.