کوئٹہ ( ندیم نیئر ) ژوب میں مندوخیل قبائل کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں مندیزئی کراس پر
احتجاج جاری ہے جس سے .ژوب ڈی آئ خان قومی شاہراہ این 50 نیشنل ہائی وے کو ٹریفک کیلئے مکمل
طورپر بند کردیاگیا
کوئٹہ ڈی آئ خان قومی شاہراہ بند ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا ہے دوسری جانب
گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گی
مظاہرین کا کہنا ہیں. جب تک ہمارے جائز مطالبات حل نہیں ہوئے تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا.
مندوخیل سلیمان خیل مینزئی تنازعہ کافی پرانا ہے جس میں دونوں جانب سے اب تک کہی افراد مارے جاچکے
ہیں
مندوخیل قبائل کے سردار ایوب نے کہا ہے کہ قوم باشعور اور تعلیم یافتہ قوم ھے حکومت ھماری سرزمین سے قبضہ گروں کو فوری طور پر ہٹائے مجبور کیا گیا توبندوق اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے
ان کے مطابق سلیمان خیل قائل کی جانب سے حال ہی میں سمبازہ کے مقام پر انکی زمینوں پر قبضے کی کوشش شروع کی جا چکی ہے جو انکے لیے کسی صورت میں قابل برداشت نہیں ہے
دوسری جانب اب تک سلیمان خیل قبائل سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے
تاہم ڈپٹی کمشنر ژوب کا موقف جاننے کے لیے ان سے بار بار ٹیلی فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی جو بار آور ثابت نہ ہوسکی
Comments are closed.