کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) 34ویں نیشنل گیمز کے چھٹے روزمرد کے رگبی کے مقابلوں میں آرمی ٗ واپڈا ٗ ایچ ای
سی ٗپنجاب اور ائیر فورس نے اپنے اپنے میچز جیت لئے
تفصیلات کے مطابق 34ویں نیشنل گیمز کے چھٹے روزمرد کے رگبی کے چھ مقابلے ہوئے پہلا آرمی
اورسندھ کے درمیان کھیلا گیا
جو آرمی نے صفر کے مقابلے میں 44اسکور سے جبکہ دوسرا واپڈا اور ائیر فورس کے درمیاں ہوا جو واپڈا
نے 17کے مقابلے میں 26اسکور سے جبکہ تیسر ا میچ ایچ ای سی اور کے پی کے کے درمیان ہوا
جو ایچ ای سی نے صفر کے مقابلے میں 24اسکور سے چوتھا میچ پنجاب اور بلوچستان کے درمیان کھیلا گیا
جو پنجاب نے 7کے مقابلے میں 17اسکور سے پانچواں میچ آرمی اور ایچ ای سی کے درمیان ہوا
جو آرمی نے صفر کے مقابلے میں 7جبکہ آخری میچ ائیر فورس اور بلوچستان کے درمیان کھیلا گیا جو ائیر
فورس نے 5کے مقابلے میں 12اسکور سے جیت لیا
34ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میل فٹبال کے میچز میں پاکستان نیوی نے اور بلوچستان کے ٹیموں کے درمیان
کھیلا گیا جس میں پاکستان نیوی نے بلوچستان کو2 ایک سے شکست دے دی
آج کا دوسرا میچ پاکستان پولیس اور پاکستان واپڈا کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان واپڈا نے پاکستان
پولیس کو پانچ گولز سے شکست دے دی
ایک اور خواتین میچ بلوچستان اور ائرایجوکشن کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں ایچ آی سی نے
بلوچستان کو صفر کے مقابلے میں دس گولز سے شکست دے دی
Comments are closed.