Khabardar E-News

پنجاب حکومت کا زمان پارک میں آپریشن کرنے کی تیاریاں مکمل ۔ عامرمیر

122

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور ( خبردار ڈیسک ) پنجاب حکومت نے ملک میں 9 مئی کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتار ی کے

بعد پیداہونے والی صورتحال کے باعث زمان پارک میں آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

یہ بات حکومت پنجاب کے وزیر اطلاعات عامر میر نے آج لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے

کیا

انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں آپریشن کرنے کے سلسلے میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو اطلاع دے دی

گئ

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ 24 گھٹے بعد قانون اپنا راستہ اپنائے گا۔

انکے مطابق 40 کے قریب فوجی تنصیبات پر حملوں کے ملزمان نے زمان پارک میں پناہ لے رکھی ہےجس

کے لیے پی ٹی آئی قیادت کی زمہ داری ہے کہ وہ بلوائیوں کو فوری حوالے کریں۔

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پولیس کو زمان پارک

آپریشن کے لیے فری ہینڈ دے دی ہے

پنجاب کے وزیر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کو کالعدم جماعت قرار دینے کے حوالے سے پنجاب کابینہ میں کوئی

بات نہیں ہوئی تاہم شرپسندوں کو اتنا بھگائیں گے کہ وہ اولمپکس میں حصہ لیں گے

بالخصوص اگر کسی نے دوبارہ شرپسندی کی تو اس کو فواد چوہدری سے بھی زیادہ تیز دوڑ لگانا پڑے گی۔

نگران وزیر نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے اور اب تک 254 مقدمات میں 3400

گرفتار ہیں

Comments are closed.