Khabardar E-News

قدوس بزنجو کا اخبارات کی مالی مشکلات دور کرنےکےلیےاضافی فنڈزکا اجراء

115

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ 17 مئی ۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اخباری صنعت سے کیۓ گیۓ اپنے ایک اور

وعدے کی تکمیل کی

اور اخبارات کے بلوں کی مد میں واجبات کی ادائیگی کے لیۓ اضافی فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی

وزیراعلئ نے یہ منظوری محکمہ اطلاعات کی جانب سے ارسال کی گئی سمری پر دی

واضع رہے کہ وزیراعلئ کی ہدایت پر وزیراعلئ کے پرنسپل سیکریٹری عمران گچکی نے مقامی اخبارات کے

مدیران سے گزشتہ دنوں ہونے والی ملاقات کی

جس میں انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ فنڈز کے حوالے سے درپیش مسلئہ کے فوری حل کو یقینی بنایا جاۓ گا

انہوں نے سیکریٹری اطلاعات محمد حمزہ شفقات اور ڈی جی پی آر کامران اسد کو درکار اضافی فنڈز کے

اجراء کے لیۓ سمری فوری طور پر وزیراعلئ کی منظوری کے لیۓ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

Comments are closed.