Khabardar E-News

وفاقی کابینہ کا نیب امتیازی قوانین ختم کرنے اور بیوروکریسی کو بااختیار بنانےکا فیصلہ

2

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد ( خبردار نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدار ت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں

مختلف اہم فیصلے کیے گئے

جس کے بعد اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیاگیا

اجلاس میں وزیر اعظم نے کابینہ کو آگاہ کیا کہ ملک میں شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے

جس پر قابو پانے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے زیر انتظام تشکیل دی گئی ہے

انکے مطابق ٹاسک فورس ماحولیاتی تبدیلیوں کے تدارک کیلئے اقدامات لے گی تاکہ پاکستان کو درپیش خطرات

کا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔

وزیر اعظم کی جانب سےکابینہ کے اجلاس میں نیب ترامیم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

جس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب کا کالا قانون صرف سیاسی انتقام ، سرکاری اہل

کاروں اور کاروباری طبقے کو ہراساں کرنے کے لئے استعمال ہوتا رہا

انہی قوانین کی وجہ سے بیوروکریسی فیصلے لینے سے ڈرتی ہے جس کی وجہ سے اہم ترین امور میں ملک

کا نقصان ہو جاتا ہے

کابینہ نے نیب ترامیم کیلئے وزیرقانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی۔جس کے لیے ایک

اعلی سطحی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا

اعلامیہ کے مطابق کمیٹی میں وکالت ، بنکاری ، بیوروکریسی اور دیگر شعبوں سے منسلک نامور شخصیات

بھی شامل کئے جائیں گے۔

Comments are closed.