کوئٹہ ( خبردار نیوز ) بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں گہما گہمی جاری ہے
امید واروں کی جانب سے ڈور ٹو ڈور کیمپین میں تیزی کردی گئی نوشکی میں ضلع بھر کے 122 وارڈز میں
104860 ووٹر 29 مئی کو حق رائے دہی استعمال کرینگے 152 پولنگ اسٹیشنز میں سے 65 پولنگ اسٹیشنز
کو انتہائی حساس جبکہ 55 کو حساس قرار دیا گیا ہے
نوشکی سے مقامی رپورٹر طیب یلانزئی کے مطابق الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 29 مئی کو کویٹہ
اور لسبیلہ کے علاؤہ صوبے بھر میں پولنگ ہوگی
ضلع نوشکی میں کل 104860 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے جن میں 59694 مرد جبکہ 45166
خواتین ووٹرز شامل ہے،
ضلع بھر میں 122 وارڈ ہے جن میں 20 میونسپل کمیٹی جبکہ 102 وارڈ ضلع کونسل کی ہے بلدیاتی انتخابات
میں ضلع نوشکی کے 572 امیدوار پنجہ آزمائی کرینگے
بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے گہما گہمی تیز اور امیدواروں کی دوڑیں
اب تک 10 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں ضلع بھر میں 395 پولنگ بوتھ ہے
جن میں میل 211 جبکہ فیمیل پولنگ بوتھ 184 ہے 152 پولنگ اسٹیشنز میں سے 30 میل 30 فیمیل جبکہ 92
جوائنٹ پولنگ اسٹیشن ہونگے
سیکورٹی کے پیش نظر ضلع میں 65 پولنگ کو انتہائی حساس 55 کو حساس جبکہ 32 پولنگ سٹیشن کو
نارمل قرار دیا گیا ہے
بتایاگیا ہے کہ 942 اسٹاف الیکشن میں ڈیوٹی سر انجام دینگے الیکشن کمیشن کے مطابق 29 مئی کو صبح 8
بجے سے شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے پولنگ جاری رہیگا
بارکھان سے مقامی صحافی حیات کھتران کے مطابق بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح بارکھان میں بھی
بلدیاتی انتخابات کی گہما گہمی جاری ہے
بلوچستان : بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرستیں آویزاں
ضلع بارکھان سے 19 یونین کونسل اور 121وارڈز پر 377 امیدوار مد مقابل ہونگے ۔
بلدیاتی انتخابات کی مہم کے دوران امیدواروں کے ووٹ مانگنے اور ریکارڈ ترقیانی کاموں کے وعدے بھی
جاری ہیں
بارکھان ٹوٹی سڑکیں نکاسی آب کچرہ بجلی کی روڈ پر پڑی لائنیں شہروں میں پانی کا بحران صحت اور
تعلیمی نظام کے علاوہ دیگر مسائل کے انبار ہیں ووٹرز اس بار سوچ سمجھ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا
چاہتے۔
شہریوں نے مطابق ہم صرف ان سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے لئے کچھ کرینگے اور وہ اس بار ہمیں
سہولتیں دینگے ہمیں ان سے امید ہے۔
تاہم زیادہ ترامید واروں کا کہنا ہے کہ ہمارے بیسک جو مسلے ہیں بجلی پانی سڑکیں صحت تعلیم اور سیوریج
کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے اسی امید پر ہم کھڑے ہیں کہ ہم لوکل سطح پر ان مسائل کو حل کرینگے۔
نامہ نگار کے مطابق بارکھان بلدیاتی انتخابات میں اس بار دو بڑی سیاسی جماعتیں نیشنل پارٹی ،باپ پارٹی
اسکے علاوہ آزاد امیدوار بھی بڑے پر جوش نظر آرہے ہیں
بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 29 مئی کو ہوگی صوبے بھر کی طرح بارکھان
اور نوشکی کے عوام بھی اس بار اپنے منتخب ہونے والے نمائندوں سے مسائل کے حل کی امید لگائے بیٹھے
ہیں۔
Comments are closed.