Khabardar E-News

سبی : سرکاری ملازمین 25 فیصد الاونس کے لیے سراپا احتجاج

2

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سبی ( محمد بلال سے ) بلوچستان بھر کی طرح سبی میں بھی 17 نکاتی چارٹر آ ف ڈیمانڈ کی منظوری کے

لیے کلرکس ایسویشنز سڑکوں پر نکال آئے

تنخواہوں میں اضافہ، 25 فیصد ڈی آر اے سمیت دیگر مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا

صوبائی حکومت کو عندیہ دے دیا

سبی میں بھی آل پاکستان کلرکس ایسویشنز کے صوبائی صدر داد محمد بلوچ کی کال پر ضلعی صدر آل پاکستان

کلرکس ایسویشنز انور خجک کی قیادت میں سبی پریس کلب کے سامنے سرکاری ملازمین نے احتجاج کیا

احتجاجی مظاہرے میں سرکاری ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی،

ملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھانے کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ

بھی بنایا

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کو حقوق دینے میں سنجیدہ نظر نہیں

آ رہی

آج بلوچستان بھر میں سرکاری ملازمین اپنے حقوق کے لیے ایک پیج پر ہیں

صوبائی حکومت، 25 فیصد ڈی آر اے، تنخواہوں میں اضافہ، سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن، ٹائم اسکیل

سمیت دیگر بیوگا کے مطالبات تسلیم کرے

مقررین نے صوبائی حکومت کو عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا

دائرہ کار وسیع کر دیں گے

اور ملازمین کے حقوق کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

مقررین نے گزشتہ دنوں کوئٹہ میں اپنے حقوق کے لئے پر امن احتجاج میں ملازمین پر پولیس کی جانب سے

آنسو گیس اور شیلنگ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی

Comments are closed.