Khabardar E-News

خطے سے پولیو وائرس کے خاتمے میں بل گیٹس کا کردار قابل تحسین ہے -قدوس بزنجو

1

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد ( خبردار ڈیسک ) وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے

لیۓ بل میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے گرانقدر تعاون کو خراج تحسین پیش کیا ہے

بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوۓ صوبے سے پولیو کے مکمل تدارک کو یقینی بنائیں

گے ۔

۔بل گیٹس کا دورہ پاکستان بل میلنڈاگیٹس فاؤنڈیشن اور حکومت پاکستان کے مابین تعلقات کے فروغ کی جانب

ایک اہم پیش رفت ہے ۔

وزیراعلئ نے کہا کہ دنیا بھر سے پولیو کے موزی مرض کا خاتمہ ہو چکا ہے ۔

اور ہمارے خطے سے بھی پولیو کے خاتمے کے لیۓ بل میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی کاوشیں باعث تقویت ہیں

انہوں نے پولیو ویکسین کے ساتھ ساتھ سینیٹیشن کے نظام میں افزائش پانے والے پولیو وائرس کا تدارک بھی

ضروری ہے ۔

وزیراعلئ نے محکمہ پی اینڈ ڈی کو محکمہ بلدیات اور لوکل کونسلز کے لیۓ موثر حکمت عملی وضع کرنے

کی ہدایت کی

اور کہا کہ بلوچستان میں 2020 کے مقابلے میں 2021 میں صوبے میں پولیو کیسز کی شرح کم رہی ۔

۔ہماری بھرپور کوشش ہو گی کہ 2022 بلوچستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کا سال ثابت ہو ۔

اس مقصد کے لئ متعلقہ اداروں اور ورکروں کو زیادہ عزم اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

وزیراعلئ نے بل میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی معاونت میں اضافے کا خیر مقدم کیا

1 Comment
  1. […] خطے سے پولیو وائرس کے خاتمے میں بل گیٹس کا کردار قابل تح… […]

Comments are closed.