
کوئٹہ: پریس کلب کے قریب شارع اقبال پر دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ میں پریس کلب کے قریب شارع اقبال پر دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور آس پاس کھڑی کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کررہے ہیں۔شیئر
Comments are closed.