Khabardar E-News

افغانستان کے تمام مسائل کا حل افغان سرزمین سے ہی ممکن ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

146

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے کہا کہ افغانستان کے تمام مسائل کا حل افغان سرزمین سے ہی ممکن ہے۔

افغان مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کے دوران انتونیوگوتریس نے سورہ توبہ کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ  قرآن کہتا ہے کہ جو تم سے پناہ کا طالب ہو اسے پناہ دے دیا کرو۔ قرآن کریم میں پناہ سے متعلق بہت واضح طور پر بات کی گئی ہے۔

انتونیوگوتریس نے کہا کہ پاکستان کی فراخ دلی دہائیوں پرمحیط ہے۔  پاکستان دنیا میں مہاجرین کا دوسرا بڑا میزبان ملک ہے، پاکستان میں افغان مہاجرین کی میزبانی برادارنہ تعلقات اور قربانی کے مبنی ہے۔ پاکستان نے اپنے اندرونی مسائل کے باوجود افغان مہاجرین کے لیے مثبت اقدامات کئے اورافغان مہاجرین کے لئے 40 سال اپنے دروازے کھلے رکھے۔ افغان مہاجرین کے لیے عالمی امدادبہت اہمیت رکھتی ہے لیکن پاکستان کی خدمات کے اعتراف میں عالمی تعاون محدود ہے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ انتونیوگوتریس نے کہا کہ 40 سال سے افغان عوام مسائل کا شکارہیں، افغانستان کے تمام مسائل کا حل افغان سرزمین سے ہی ممکن ہے۔ افغانستان میں امن کے ذریعے لاکھوں لوگوں کی زندگی تبدیل کی جاسکتی ہے،عالمی برادری افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے آگے آئے، افغانستان اوراس کے عوام کو اب تنہا نہ چھوڑیں۔

Comments are closed.