اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت بحران سے نکل رہی ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران مشیر خزانہ نے کہا کہ دنیا میں ٹیکنالوجی کا انقلاب آرہا ہے، ہمیں اس کے لیے تیار ہونا ہوگا، یہ ڈیجیٹل دور ہے پاکستان کو یہ موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے، پاکستان شروع سے اپنی ایکسپورٹ بڑھانے میں ناکام رہا، ،ہمیں دیکھنا ہوگا تبدیلی سے کیسے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، ہمیں دیکھنا ہو گا کہ 40 فیصد تعلیم یافتہ خواتین ملازمتوں کی طرف کیوں نہیں آتیں۔
مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت بحران سے نکل رہی ہے، برآمدات میں اضافہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں ہے، ہمیں برآمدات بڑھانے کے لئے کام کرنا ہوگا، ہم نے ایکسپورٹ پر صفر ٹیکس رکھا ہے، ایکسپورٹ سیکٹر کو سستی بجلی اور گیس فراہم کی جارہی ہے، ہمیں معیار اور قومی مفاد پر توجہ مرکوز کرکے کام کرنا ہوگا۔
Comments are closed.