اسلام آباد: پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے یا نہ نکالنے کا جائزہ لینے کے لیےایف اے ٹی ایف کا ابتدائی اجلاس پیرس میں شروع ہوگیا ہے جبکہ باضابطہ اجلاس آج شروع ہوگا جو اکیس فروری تک جاری رہے گا۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے یا برقرار رکھنے سے متعلق فیصلہ ہوگا،5 روزہ اجلاس میں پاکستانی حکام کی طرف سے اٹھائے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا اور حافظ سعید کی سزا کے بعد ہونیوالی پیشرفت کے تناظر میں گرے لسٹ کے حوالے سے پاکستان کو مدد ملے گی ،اجلاس میں وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے حکام بھی شریک ہوں گے۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ایکشن پلان پر ٹھوس پیشرفت کے ذریعے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خطرات پر قابو پایا گیا ہے،27 پوائینٹس میں سے14 پر مکمل عملدرآمد کیا جاچکا ہے اور صرف دو پوائنٹس پر عملدرآمد نہیں کیا جاسکا جبکہ باقی ماندہ11 پوائنٹس پر جزوی عملدرآمد کیا گیا ہے۔
Comments are closed.