Khabardar E-News

پاکستان آرمی کا گوادر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

165

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ: (خبردار دیسک ) پاکستان آرمی کا گوادر کے علاقے گبد میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا
پاکستان آرمی کے مایا ناز ڈاکٹروں کی ٹیم کے زیر نگرانی گوادر کے علاقے گبد میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد گوادر کے غریب لوگوں میں صحت جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنا تھی۔
فری میڈیکل کیمپ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں بزرگ، مرد و خواتین اور بچے شامل تھے۔
پاکستان آرمی کے مایہ ناز ڈاکٹروں کی ٹیم نے 223مریضوں کا فری میڈیکل چیک اپ،ٹیسٹ اور مفت ادویات تقسیم کی۔
پاکستان آرمی کے اس احسن اقدام کو علاقے کے معتبرین حضرات اور لوگوں نے خوب سراہا۔

Comments are closed.