Khabardar E-News

 فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) میوند رائفلز کے زیراہتمام جرگے کا انعقاد

40

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار ڈیسک )  فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) میوند رائفلز کے زیراہتمام جرگے کا انعقاد۔ قبائلی

عمائدین کا فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کی فلاحی اقدامات کی تعریف ۔

فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) میوند رائفلز کے زیراہتمام دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کیلئے نساو میں مقامی

قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگہ منعقد کیا گیا۔

جرگہ میں دہشتگردی کے واقعات، امن و امان کے قیام کیلئے سیکیورٹی فورسز کے اقدامات اور علاقے میں

جاری ترقیاتی منصوبوں پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا ۔

جرگے سے قبائلی عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام قبائل علاقے میں امن و امان کے قیام کیلئے اور

دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینے کیلئے فرنٹیئر کور  بلوچستان ( نارتھ) کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں لہذا

چند شرپسندوں کو علاقے میں بدامنی پھیلانے کی اجازت کسی صورت نہیں دیں گے ۔

جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ایف سی حکام نے کہا کہ دہشت گردی کو عوام کے تعاون سے ختم کرکے امن

بحال کرینگے ۔

دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ ہونے کی وجہ سے دہشتگرد بارودی سرنگوں کے ذریعے معصوم اور

بےگناہ لوگوں کو ٹارگٹ کررہے ہیں۔

امن و امان کے قیام کیلئے قبائلی عمائدین اور عوام شرپسندوں کی موجودگی اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع

بروقت سیکیورٹی فورسز کو فراہم کریں۔جرگے کے آخر میں مقامی عمائدین نے علاقے کے مسائل اور ترقیاتی

منصوبوں پر فرنٹیئر کوربلوچستان (نارتھ) کے حکام کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

Comments are closed.