کوئٹہ ( خبردار نیوز ) انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی ہدایات پر نوشکی ملیشیاء کی جانب سے
کلی لنڈی محمدزئی میں فری سرجیکل آئی کیمپ منعقد کیا گیا
جس میں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں 130 سے زائد مریض جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے کا
معائنہ کیا گیا۔
کیمپ میں ماہر امراض چشم نے مریضوں کے لیب ٹیسٹ اور سرجری بھی انجام دئیے جبکہ بعض مریضوں کو
آنکھوں کے چشمے بھی فراہم کیے گئے ۔
مقامی افراد نے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی جانب سے آئی کیمپ کے قیام کو سراہتے ہوئے فرنٹیئر کور
بلوچستان نارتھ کی جذبہ خیرسگالی کا شکریہ ادا کیا ہے
Comments are closed.