پشاور(خبردار ڈیسک ) پاکستان کے مایہ ناز اداکار رشید ناز آج صبع اسلام آباد میں انتقال کر گئے انکئ نماز
جنازہ آج چارسدہ روڈ عید گاہ میں ادا کی جائے گی
[رشید ناز نے پشتو، ہندکو اور اردو زبان میں بے شمار ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کی اور کئی فلموں میں
بھی جلوہ گر ہو چکے ہیں
”تیری راہ میں رل گئے ، ناموس، دشت، منزل پنجرا، پھر کب ملو گے، انگوری ، انوکھی“ وغیرہ رشید ناز کے
ٹی وی ڈرامے ہیں
رشید ناز نے 1971 میں پشتو ڈرامے میں بطور اداکار اپنے ٹیلی ویژن کیریئر کا آغاز کیا پہلا اردو ڈرامہ
’ایک تھا گاؤں‘ تھا جو 1973 میں نشر کیا گیا۔
: رشید ناز نے پاکستان کے پہلے نجی ٹیلی ویژن کے ڈرامے ’دشت‘ میں بھی کام کیا۔
پشاور میں رشید ناز کے ورثاء کے مطابق رشید ناز کافی عرصے سے علیل تھے انکا انتقال اسلام آباد میں ہوا
خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ رشید ناز کی نماز جنازہ آج سہہ پہر تین بجے چارسدہ روڈ پر ادا کی جائے گی
،معروف اداکار کی تدفین پشاور میں ان کے آبائی قبرستان میں کی جائے گی
رشید ناز نے شعیب منصور کے ایک معروف ویڈیو گانے ’عشق محبت اپنا پن‘ میں ایمان علی کے ساتھ بھی کام
کیا۔اسکے علاوہ رشید ناز کی مشہور فلموں میں کراچی سے لاہور، ورنہ، خدا کے لیے اور دیگر شامل ہیں۔
:وزیراعلیٰ پنجاب نے سینئر اداکار رشید ناز کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزہتی
بیغام میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سوگوار اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی اور کہا کہ رشید ناز
مرحوم کے یاد گارڈرامے آج بھی پرستاروں کو یاد ہیں،
Comments are closed.