اسلام آباد( خبردارڈیسک ) دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا کے وار تیزی سے جاری ہے اور 24گھنٹے میں دنیا
بھر میں 19لاکھ 39ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے
دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 3ہزار 900سے زائد اموات رپورٹ ہوے ہیں – صحت کے عالمی ادارے
کے رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے میں امریکا میں 2لاکھ 87ہزارسے زائد کیسزاوربھارت میں کورونا کے 2
لاکھ 57ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں – جبکہ برطانیہ میں کورونا کے 70ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
ہوے ہیں
گزشتہ 24 گھنٹے میں فرانس میں 2لاکھ 78 ہزار سے زائد کیسز، ترکی میں 54ہزار، روس میں 29ہزار
اوراٹلی میں 1لاکھ 49ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں
پاکستان میں بھیکررونا وائرس کیسز میں اضافہ ہورہا ہے
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سر اٹھانے لگا،چوبیس گھنٹوں کے دوران 112افراد میں وائرس کی تشخیص
،2جانبحق ہوے
چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور سے 67افرادمیں کورونا کی تشخیص ہوئی،
محکمہ صحت کےمطابق خیبر پختونخوا میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 182311 ہوگئی ، جبکہ
کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد175432ہے،
رپورٹ میں کہا گیا ہے صوبے میں کورونا سے اب تک 5960افرادجاں بحق ہوئے ،اس کے علاوہ گذشتہ
چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 20افرادصحت یاب ہوئے ہیں ،
حکام کے مطابق خیبر پختونخوا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 10158ٹسٹ کیے گئے
دنیا بھر میں 24 گھنٹے میں 3ہزار 900سے زائد اموات رپورٹ
بلوچسان میں 16 جنوری 2022 کو کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد (پی سی آر+ریٹ اینٹیجن): 06
ہے کورونا وائرس مثبت رزلٹ (پی سی آر+ ریٹ اینٹیجن ) کی مریضوں کی کل تعداد: 33705تک پہنچی اس
طرح کورونا واٸرس کے پھیلنے کی شرح % 1.71فیصد رہا-
محکمہ صحت کے مطابق صوبہ بھر میں کورونا وائرس منفی رزلٹ کی تعداد : 467827 جا پہنچی ہےرپورٹ
میں کہا گیا ہے کہ 16 جنوری 2022 کو کورونا کے کیے گئے ٹیسٹ (پی سی آر+ریٹ ٹیسٹ) کی تعداد: 351
رہی اب تک کورونا کے کیے گئے مجموعی ٹیسٹ (پی سی آر+ریٹ ٹیسٹ) کی کل تعداد 501532 پہنچ چکی
ہے
مذید کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی کل تعداد (پی سی آر+ریٹ اینٹیجن): 33277
ہے جبکہ کورونا وائرس سے صوبہ بھر میں اب تک جانبحق مریضوں کی کل تعداد: 367 ہوچکی ہے-
اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 443 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ڈی ایچ او اسلام آبادکے مطابق کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 اشاریہ 75 فیصد ہے ۔
Comments are closed.