کوئٹہ (عصمت سمالانی سے ) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان میمن نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں ٹرئفک کی روانی اور امن و امان برقرار رکھنے کی خاطر کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی جاری ہے۔
یہ بات انہوں نے جمعرات کوکوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی ہے اس موقع پر دیگر پولیس آفیسران بھی موجود تھے –
ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا زکر کرتےہوے بتایا کہ سال 2021 میں ٹریفک اور ایف سی پولیس کی مدد سے 16 ہزار گاڑیوں کے کالے شیشے اترے گئے۔ س کے علاوہ 2021 میں کالے شیشے والے گاڑیوں کو 1 کروڈ 58 لاکھ روپے کے جرمانے بھی کیے گئے۔
انہوں نے عوام سے اپیل ہے گاڑیوں سے کالے شیشے خود اتردیں اور مہم کے دوران سب سے توجہ گاڑیوں کے کالے شیشے اترارنے پردی جاے گی
عرفان میمن نے مذید بتایا کہ سال 2021 میں 13899 فینسی نمبر پلیٹ والے گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی اور ساتھ ہی رواں سال میں فینسی نمبر پلیٹ والے گاڑیوں کو 2 کروڑ 76 لاکھ روپے فینسی جرمانے کیے گئے۔ اس کے علاوہ 1350 غیر رجسٹرڈ گاڑیوں گاڑیاں پکڑی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کالے شیشے والے گاڑیوں فینسی گاڑیوں کے نمبر پلیٹ والے گاڑیوں کیخلاف کارروائی میں شدت لائی جائیگی۔ انہوں نے نے اس سلسلے میں عوام سے تعاون کی بھی اپیل کی
Comments are closed.