Khabardar E-News

پی ایم سی داخلہ ٹیسٹ کے خلاف کوئٹہ کے طلبہ کا احتجاج 6 ویں روز جاری

146

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( عصمت سمالانی سے ) پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے رجسٹریشن ٹیسٹ کیخلاف بلوچستان میڈیکل کالجز طلباء کا احتجاج 6 روز میں داخل ہوگیا طلباء نے مطالبات منظور ناہونے ہر سخت احتجاج کا فیصلہ کرلیا
اطلاعات کے مطابق پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے میڈیکل طلباء کیلئے رجسٹریشن کیلئے ٹیسٹ لیے جانے کیخلاف بلوچستان میڈیکل کالجز طلباء کا احتجاج کا سلسلہ 6 روز میں داخل ہوگیا
کوئٹہ پریس کلب کے باہر لگایا گیا احتجاجی کیمپ بیٹھے طلباء کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں طلباء کا دھرنا میں جھالاوان ۔مکران۔لورلائی میڈیکل کالجز طلباء احتجاج کررہے ہیں لیکن بقول انکے صوبائی حکومت ٹھس سے مس نہیں ہورہی ہیں
طلباء کا کہنا ہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے رجسٹریشن ٹیسٹ کا قانون صرف بلوچستان کے طلباء کیلئے لاگو کیا گیا جس کی شدید مزمت کرتے ہیں طلباء کا کہنا ہے کہ اگر پی ایم سی کی جانب سے رجسٹریشن ٹیسٹ قانون منسوخ نہیں کیا گیا تو احتجاج کا لائحہ عمل مزید سخت کردیگے جس میں تادم مرگ بھوک ہڑتال ۔ریڈزون اور وزیراعلیٰ ہاوس گھیراوں کا اوپشن بھی زیر غور ہیں

Comments are closed.