Khabardar E-News

آرمی پبلک سکول کے شہدا کی 7ویں برسی بلوچستان میں عقیدت واحترام سے منائی گئی

184

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( سٹاف رپورٹر) آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کی ساتویں برسی ملک کے دیگر حصوں کی طرح بلوچستان میں بھی عقیدت واحترام سے منائی گئی اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا سانحہ آرمی پبلک سکول شہدا کی 7ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول نے پوری قوم کو دہشتگردی کے خلاف متحد کیا،اور سانحہ اے پی سی کے معصوم شہدا ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے
وزیراعلی نےکہا کہ دہشت کے خلاف پوری قوم نہ صرف اپنی بہادر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہےبلکہ 16دسمبر کو ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا،
انہوں نے کہا کہ بزدل دہشتگردوں نے اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا لیکن پاکستانی قوم بہادر اور دلیر ہے ہمارے حوصلے پست کرنا ممکن نہیں،
وزیراعلی کے مطابق آج کا دن اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ دہشتگردی اور تخریب کاری کے خاتمے کے لئے بحثیت قوم اپنا کردار نبھائیں آخرمیں انہوں نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا اور انکے خاندانوں کو سلام پیش کیا
صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کی ساتویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن شہدا کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کرتا رہے گا، قوم اے پی ایس کے بچوں اور اساتذہ کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
اس المناک سانحہ نے قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا اور پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف یکجا کیا۔
صوبائی مشیر نے کہا کہ اے پی ایس کے معصوم بچو ں نے اپنے لہو سے محفوظ اور پر امن پاکستان کی تاریخ لکھی، عظیم قربانیوں کے طفیل قوم کا مثالی اتحاد اور اتفاق سامنے آیا، شہید بچوں کی عظیم قربانیوں نے قوم کو نیا حوصلہ اورعزم دیا، جس کے باعث سفاک دشمن کو شکست ہوئی اور پاکستان امن کا گہوارہ بنا،
آج کے دن شہید بچوں ، اساتذہ اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔صوباہی مشیر نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہےاس سانحہ کے لمحات آج بھی پوری قوم کے زہنوں میں نقش ہیں
اس بھیانک واقع میں سکول کی پرنسیپل،اساتذہ ،طلبہ اور دیگر عملے سمیت140 سے زائد معصوم افراد نے جام شہادت نوش کیا۔ دہشت گردی کے اس ہندوناک واقع پر قوم آج بھی غمزدہ ہے اور یہ ننھے شہید ہیروز ہمارا فخر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم، سیاسی قیادت اور سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک پیج پر ہیں۔ انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب قوم اس دہشت گردی کے ناسور سے چھٹکارا حاصل کرےگی۔
دریں اثنا شہید باز محمد کاکڑایڈوکیٹ فاونڈیشن کے زیراہتمام سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی شام کو سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی یاد میں شمعیں روش کی جاےگی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خواتین اورحضرات شرکت کریں گے

Comments are closed.