گوادر ( نامہ نگار ) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پورٹ روڈ پر حق دو تحریک کے زیر اہتمام دھرنا بتیسویں روز میں داخل ہوا ہے اس سلسلے میں گذشتہ روز وزیراعلی بلوچسان میر عبدالقدوس بزنجو گوادر پہنچے تھے –
جس کے بعد بلوچستان حکومت اورحق دو تحریک کے قائدین کے درمیان مذاکرات ہوے
گوادر میں حکومتی زرائع کے مطابق مذاکرات کا پہلا دور وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو اوردھرنا کے قائدین کے درمیان ہوا جس کے تحت وزیراعلیٰ اپنے کابینہ کے اراکین کے ساتھ آج شام پانچ بجے دھرنے کے مقام پر آئیں گے،
دھرنے کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ مذکرات کا اگلا دور دھرنے کے مقام پر ہوگا امکان ہے وزیر اعلی عوام اور میڈیا کے سامنے معاہدے پر دستخط کریں گے،
بقول مولانا ہدایت الرحمان کے معاہدے میں ہمارے تمام مطالبات شامل ہیں ،
Comments are closed.