Khabardar E-News

سول اسپتال کوئیٹہ میں ایم آر آئ مشین کی تنصیب کے لیۓ 25 کروڑ روپے منظور

217

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سول اسپتال کوئیٹہ میں ایم آر آئ مشین کی تنصیب کے لیۓ 25 کروڑ روپے کے اجراء کی منظوری دے دی وزیراعلئ نے یہ منظوری محکمہ صحت کی جانب سے بھجوائ گئی سمری پر دی
وزیراعلئ نے ایم آر آئ مشین رواں مالی سال کے دوران خرید کر نصب کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلئ کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبہ کی ترقی اور سہولتوں کی فراہمی کے لیۓ تمام وسائل فراہم کیۓ جائیں گے
دریں اثناء وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے سرکلر روڈ کوئیٹہ پارکنگ پلازہ 10 دسمبر 2021 تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے انہوں نے ہدایت کی ہے کہ طویل عرصہ سے تعطل کے شکار پارکنگ پلازہ کو مقررہ مدت کے اندر ہر صورت مکمل کیا جاۓ
انہوں نے کہا ہے کہ پارکنگ پلازہ کی تکمیل سے کوئیٹہ شہر کے ٹریفک نظام کی بہتری ممکن ہوگی ۔وزیراعلئ نے کہا ہے کہ کوئیٹہ شہر کے دیگر علاقوں میں مزید پارکنگ پلازہ تعمیر کیۓ جائیں گےاور ٹریفک کے نظام کی بہتری کے مزید اقدامات بھی کیۓ جائیں گے۔

Comments are closed.