Khabardar E-News

کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی سے 2 لاپتہ طلبہ کیخلاف احتجاج جاری

99

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ : بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ سے لاپتہ دو طلباء کےمبدنہ اغواءکامعاملہ حل نہ ہوسکا اور منگل کو بھی جامعہ بلوچستان کے احاطے میں 2 طلباء کے اغواء کیخلاف طلباء کا احتجاج جاری رہا –
احتجاج کرنے والوں کے مطابق دونوں طلباء کو بلوچستان یونیورسٹی ہاسٹل سے یکم نومبر کو اغواء کیا گیا تھا جس کی وجہ سے طلباء کا جامعہ بلوچستان میں جاری اور امتحانات کے بائیکارٹ کا سلسلہ بھی جاری ہے
اور کہا ہےکہ :طلباء کے اغواء کیخلاف ان طلباء کا دھرنا بھی جاری رہے گا –
واضع رہے کہ طلباء سے حکومتی مزاکراتی کمیٹی نے 4 روز میں طلباء کو بازیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی بقول ان طلبہ کے حکومتی مزاکراتی ٹیم کی یقین دہانی کو تین روز گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی –
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو نے طلباء سے مزاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی تشکیل دیاتھا
احتجاج میں شامل طلبہ نے خبردارکیا ہے کہ جب تک طلباء کو بازیاب نہیں کرتے احتجاج کا سلسلہ کاری رہے گا۔

Comments are closed.