Khabardar E-News

جاپانی کمپنی پاکستان میں ڈینگی اسپرے کرے گی

148

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاک جاپان بزنس کونسل اور جاپان کی معروف ادویات تیار کرنے والی کمپنی مشترکہ طور پر پاکستان میں ڈینگی مچھروں کے خاتمے کے لیے اٹھارہ ملین لیٹر ادویات پاکستان کے چار بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد میں اسپرے کرے گی۔

اس حوالے سے پاک جاپان بزنس کونسل اور جاپانی ادویات تیار کرنے والی کمپنی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، جس کے تحت دوا کا لکوڈ جاپان سے اٹھارہ لیٹر کے پچاس کینوں میں پاکستان ہوائی جہاز کے ذریعے بھجوایا جائے گا، دوا کے ساتھ جاپانی ٹیم بھی پاکستان جائے گی جہاں لکوڈ اور پانی کو ایک مقدار کے ساتھ ملا کر محلول تیار کیا جائے گا جسے مختلف طریقوں سے اسپرے کرکے ڈینگی کا خاتمہ کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں وہ پاکستانی حکومتی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاکہ اگر مستقبل میں حکومت پاکستان سرکاری سطح پر ڈینگی کے خاتمے کے لیے جاپانی ادویات استعمال کرنا چاہے یا ان کو کسی مدد کی ضرورت ہو تو وہ اس کے لیے حکومت پاکستان سے پوری طرح تعاون کریں گے۔

واضح رہےکہ پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین اکیس اکتوبر کو پاکستان روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ پہلے مرحلے میں فیصل آباد میں دواؤں کا اسپرے کریں گے جس کے بعد اسلام آباد ، لاہور اور کراچی میں یہ اسپرے کیا جائے گا ۔

Comments are closed.