Khabardar E-News

مہنگائی کاطوفان :چاروں وزرائے اعلیٰ طلب

128

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اداریہ
وفاقی وزیر برائے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مال بچائو پارٹیوں نے اپنا ایجنڈا مولانا فضل الرحمان کو ٹھیکے پر دیدیا ہے،ان تلوں میں تیل نہیں ، یہ بازو آزمائے ہوئے ہیں،مولانا فضل الرحمان مسترد شدہ قیادت نہ ہوتی تو اسمبلیوں میں ہوتے، آزادی مارچ کے حوالے سے حکمت عملی صوبائی حکومتوں ہر چھوڑی گئی ہے ،جہاں صوبے وفاق سے مدد مانگیں گے وہ فراہم کی جائے گی، اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس کے حوالے سے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں پر عمل کرایا جائے گا، کچی آبادیوں اور غیر رجسٹرڈ ہائوسنگ اسکیموں کے حوالے سے قانون اپنا راستہ بنائیگا ،حکومت کی نظریں قومی سلامتی اور عوامی ضروریات کے چیلنجوں پر ہے، چین کی طرح سعودی عرب اور ایران بھی پاکستان کے آئرن برادر بنیں تو پاکستان کی طاقت کئی گنا بڑھ سکتی ہے بلاشبہ ملک میں ہوشربا مہنگائی نے نہ صرف غریبوں کی کمرتوڑ کررکھ دی ہے بلکہ غریب اور سفید پوش طبقے کی قوت خرید بھی جواب دے گئی ہے موجودہ دورحکومت کے چھ ماہ کے د وران ملک میں حددرجہ مہنگائی بڑھنے پر عالمی ادارے بھی اپنی تشویش کااظہار کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی مہنگائی اور بے روزگاری پر شدید تشویش اور تنقیدکااظہار کیاجارہاہے بلاشبہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے ذخبرہ اندوزوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور اس حوالے سے چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ کو اسلام آباد طلب کرنے کافیصلہ انتہائی خوش آئند ہےتوقع ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آئندہ چند دنوں میں اس حوالے سے بھرپور اقدامات اٹھاتے ہوئے سخت ہدایات جاری کریںگے بلاشبہ ملک میں ہونیوالی حالیہ مہنگائی سابقہ حکومتوں کاوہ دیاہواتحفہ ہے جس سے آج پوری قوم شدید مشکلات کا شکارہے جبکہ ماضی میں ملک پرغیر ملکی قرضوں کاپہاڑ چڑھانے والے سیاسی رہنما ء اپنی چوری چھپانے کےلئے نوزائیدہ حکومت پرتنقید کرکے اپنی چوری چھپانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور احتجاج کےلئے پرتولتے ہوئے ایک بار پھر قوم کو بے وقوف بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں بلاشبہ حکومت کی جانب سے کئے جانے والے سخت فیصلوں کے نتیجے میں ملک جلد ہی معاشی طورپرمضبوط ہوپائے گاجس کے بعد مہنگائی سمیت دیگر مسائل خودبخود حل ہوجائیںگے جس کیلئے قوم کو صبر وتحمل سے کام لیتے ہوئے غیرجمہوری قوتوں کاآلہ کار بننے کے بجائے صبروتحمل سے حالات کامقابلہ کرنا ہوگا بلاشبہ حکومت ملک کو مسائل سے نکالنے کےلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی ملک مسائل کے گرداب سے باہر نکل آئے گا۔

Comments are closed.