Khabardar E-News

جامعات بلوچستان کے لیے 10 ارب روپے تعلیمی بجٹ مختص کرنے کا مطالبہ

100

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( خبردار نیوز ) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر

ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ نے کہا ہے کہ سالانہ بجٹ 2023-2024 میں ملک بھر کی سرکاری جامعات اور

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ریکرنگ بجٹ میں 500ارب روپے اور ترقیاتی بجٹ میں 200 ارب روپے مختص

کیا  جاے کوئٹہ میں   نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر فرخ ارسلان، جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر اختیار علی گھومرو اور  مرکزی ایگزیکٹو کونسل کے ممبران پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد، ،انجینئر میاں عبدالمتین اور تمام چیپٹرز کی  کابینہ ممبران،ایک مشترکہ بیا ن جاری کیا ہے

جس میں کہا گیا ہے سالانہ بجٹ 2023-2024 میں ملک بھر کی سرکاری جامعات اور ہائر ایجوکیشن کمیشن

کی ریکرنگ بجٹ میں 500ارب روپے اور ترقیاتی بجٹ میں 200 ارب روپے مختص کیا جاے

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے صوبے کی سرکاری جامعات کی گرانٹس ان ایڈز میں اضافہ’

کےلئے ملک بھر کی جامعات اور پریس کلبز کے سامنے بروز جمعرات 18 مئی کواحتجاجی مظاہرے اور

بجٹ سیمنار منعقد کرنے کا اعلان کیا ۔

فپواسا نے ملک بھر کے یونیورسٹی اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین سے پرزور اپیل کی کہ وہ ملک بھر کی

تمام جامعات اور پریس کلبز کے سامنے احتجاجی مظاہروں میں بھر پور انداز میں شرکت کریں۔

بیان میں کہا کیا کہ مرکزی حکومت کی سالانہ بجٹ کا حجم دس ہزار ارب روپے سے زائد کا ہے اس دس ہزار

ارب روپے میں ملک بھر کی 200 کے قریب سرکاری جامعات اور انکے 300 سے زائد سب کیمپسزز

کےلئے تنخواہوں کی مد میں کم ازکم 500 ارب روپے اور ترقیاتی بجٹ کے لیے 200 ارب روپے اور

بلوچستان حکومت کا سالانہ بجٹ 700 ارب روپے سے زائد کا ھوگا

جس میں صوبے کی جامعات کے لئے کم ازکم دس ارب روپے مختص کرنا انتہائی لازمی ہے۔

Comments are closed.